English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں پُرتشدد کارروائیاں‘ 40 افراد لقمہ اجل بن گئے

القمر

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے دوران 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبہ بینو کے علاقے آگاتو میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے کھیتوں سے واپس آنے والے دیہاتیوں پر اچانک دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو تعینات کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دریں اثنا ملک کے شمال مشرق میں بوکو حرام تنظیم کے ایک حملے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ بورنو سے منسلک گاؤں پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے نائیجیریا میں ہونے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات میں فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے