English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ صدارت کیلئے نااہل ہیں،اسپیکر ایوان نمائندگان

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو جواب چاہیے کہ کیس کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی؟ نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ جانچ، مریضوں کی کھوج اور علاج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہل کار آیندہ ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر جواب دہ ہوں گے۔ امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے اخلاقی طور پرقابل نہیں ہیں۔ اسپیکر ایوان نمایندگان نے کہا کہ ٹرمپ دانش کے لحاظ سے تیار نہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جتنا زیادہ ٹیسٹ کریں گے اتنے ہی کیس سامنے آئیں گے۔ اس لیے انتظامیہ سے کہا ہے ٹیسٹ کی رفتارکم کریں۔ دوسری جانب کورونا وبا امریکی صدارتی انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہونے لگی ہے اور ٹرمپ کی ریلی کے منتظمین کو کم حاضری کی وجہ سے کئی ایونٹ منسوخ کرنے پڑ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مہم کے لیے پہلی تقریب اوکلاہاما میں منعقد ہوئی اور منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ اس میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ریلی کے مقام بینک آف اوکلاہاما سینٹر میں 17 سے 19ہزار افراد کی گنجایش ہے، جس کی وجہ سے منتظمین نے سینٹر سے باہر لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر انتظام کیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب مائیک پنس کو عوام سے خطاب کرنا تھا، لیکن توقع کے مطابق عوام کے نہ آنے کے سبب ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے بھی ٹرمپ کے جلسے میں شائقین کی کم تعداد کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے