English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ورک ویزے کے اجرا پر عائد پابندی میں توسیع

القمر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے امریکہ آنے والے ورکرز پر جاری پابندی اس سال کے آخر تک بڑھادی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں کرونا وائرس کے باعث بیروزگار ہونے والے امریکی شہریوں کے لیے پانچ لاکھ 25 ہزار ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کرونا بحران کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے ورکرز پر پابندی کا حکم اس سال اپریل میں جاری کیا تھا۔ آج اس پابندی کے دو ماہ پورے ہونے پر اس میں دو ماہ کی توسیع کی جا رہی یے۔

ان پابندیوں کا اطلاق ٹیکنالوجی کے ماہر ورکرز کے لئے ایچ ون بی ویزہ پر انے والے افراد پر بھی ہو گا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر سال بھارت اور چین سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے ٹیکنالوجی کے ہزاروں ماہرین کو امریکہ لاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایچ ٹو بی ویزہ پر بھی پابندی ہو گی، جو کہ زراعت کے علاوہ مختلف موسموں میں بیرون ممالک سے انے والےکارکنان کو امریکہ آنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسی طرح طالب علموں کے تبادلے کے لیے جے ون ویزہ اور بین الاقوامی کارپوریشن کے دفتروں میں کام کرنے والے مینیجرز کے لئے ایل ویزہ پر بھی پابندی ہو گی۔

البتہ فوڈ پراسیسنگ سے وابستہ کارکنان، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد، جو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کر رہے ہیں، وہ اس پابندی سے مثتثنی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے