بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) کردوں کی علاحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی نے عراق کے بعض علاقوں میں اپنے پرچم لہرا دیے، جس پر کرکوک کی عرب پارلیمان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی عرب پارلیمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی کے کے کی مذموم حرکت ملکی سا لمیت پر حملہ ہے، جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں عالمی دہشت گرد تنظیم کی عراقی علاقوں میں موجودگی اور حفاظتی اداروں کی پُراسرار خاموشی پر شدید تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ پی کے کے نے 19 جون کو کرکوک شہر کے بعض پلوں پر اپنے مرچم لہراتے ہوئے شہدا کے ایک قبرستان پر بھی حملہ کیا تھا۔
عراق میں کرد علاحدگی پسند تنظیم کا پرچم لہرانے پر کرکوک پارلیمان کی مذمت
القمر
