English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نورالٰہی مغل بھائی کی غائبانہ نماز جنازہ

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نورالٰہی مغل و سابق امیر احسان الٰہی مغل کے چھوٹے بھائی الیاس مغل کی غائبانہ نماز جنازہ جامعتہ الہدی میرپورخاص میں اداکی گئی غائبانہ نماز جنازہ میں رشتے داروں معززین شہر رفقا جماعت اسلامی کے ذمے داران ارکان کارکنان جن میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افضال آرائیں ،جنرل سیکرٹری عاصم شیخ، لالہ نورمحمد، پیپلز پارٹی میرپورخاص کے صدر حنیف میمن، انجمن تاجران کے رہنما انیس الرحمن شیخ، ملک محمد علی الخدمت فائونڈیشن کے صدر نادر علی عزیزالرحمن ،سلمان خالد ،زاہدالرحمن، شکیل احمد، فہیم ،کریم میمن ،حکیم ارشاداور غلام رسول بلوچ ودیگر دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد الیاس مغل کا انتقال سعودی عرب کے شہر ریاض میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب ہو گیا تھا اور ان کی تدفین ریاض میں ہی کردی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سابق امیرسندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں رفقاء دوست احباب نے فون کرکے دلی تعزیت اور دکھ کا اظہاراور مغفرت کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے