ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

کابل: صوبے بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں