ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلی بار کسی علاقے کے تمام خاندانوں کیلیے پیکیج کا اعلان ہوا، ثانیہ نشتر

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی بار کسی علاقے کے سارے خاندانوں کے لیے غیر مشروط پیکیج کا اعلان کیا ہے، لائن آف کنٹرول پر 219 دیہاتوں میں بسنے والے تمام ایک لاکھ 38 ہزار 285 خاندانوں کو احساس کیش پروگرام میں شامل کیا گیا، خصوصی ریلیف پیکیج پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لائن آف کنٹرول کے قرب و جوار میں بسنے والے تمام خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغیر کسی تخصیص کے وفاقی کابینہ نے تمام پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے 3 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ ہے ان کو احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں فوراً شروع کر دی جائیں گی جبکہ کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کے لیے لائن آف کنٹرول کے اردگرد علاقوں میں 17 احساس سینٹرز بنائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں