English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

القمر

کراچی: اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر،پی آئی اے نے تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان قومی انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے)  کے مطابق ایئرلائن نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کردیئے ہیں، اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے ہوگا، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  یہ اقدام مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے