English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ نے غیر ملکیوں کیلیے دروازے کھول دیے، امریکا و بھارت کیلیے بند

القمر

کورونا وبا میں کمی کے بعد بعض یورپی ممالک نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے اپنی سرحدیں دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے کھول دیں۔

یورپی یونین نے ابتدائی طور پر 14 ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دے دی، یہ اجازت کورونا خطرات میں کمی کے بعد مذکورہ ممالک کی مشاورت اور تمام تر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔

کورونا وبا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے یورپ میں مہینوں سے نافذ لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے اور بعض ممالک کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے دروازے کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ابتدائی طور پر جن ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی ان میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، الجیریا، تیونس اور وہ دیگر ممالک شامل ہیں جہاں مہلک وبا پر قابو پایا جا چکا ہے۔

البتہ کورونا سے بڑے پیمانے پر متاثرہ امریکی و بھارتی شہریوں کے لیے یورپ کے دروازے بند ہیں جب کہ چینی شہریوں کا داخلہ یورپی شہریوں پر عائد پابندی سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے