ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے ‘‘پب جی’’ گیم پر پابندی عائد کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے مقبول آن لائن گیم ‘‘پب جی’’ پرعارضی پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گیم پر مکمل پابندی عائد کرنی ہے یا نہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مشہور آن لائن ویڈیو گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پرپنجاب سوسائٹی کے رہائشی 18 سالہ نوجوان شہریار نےآج خود کشی کرلی ہے،اس سے پہلےبھی اس گیم کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سےگیم پر پابندی لگانے کیلئےاعلی حکام کو خط بھی لکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ‘‘پب جی’’ نوجوانوں اور بچوں میں کافی مقبول آن لائن گیم ہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنون کی حد تک کھیلا جاتا ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس گیم کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں