English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارک لین ریفرنس؛ آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

القمر

پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے6 جولائی کوسابق صدر آصف زرداری پرہر صورت فردجرم عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے رجسٹراراحتساب عدالت اسلام آبادنےنیب کراچی کوانتظامات مکمل کرنے کیلئےخط لکھ کر ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونےکی صورت میں  وڈیو لنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی، آصف زرداری کی خراب صحت ہونےپرگھر یااسپتال میں ان کی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے نیب کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 6جولائی کوکراچی میں موجودملزمان کی وڈیو لنک پر حاضری یقینی بنائی جائے، آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور وڈیو لنک پرفرد جرم عائد کرنے کیلئےتمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے