ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کورونا سے صحتیاب ہوگئے

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

ڈاکٹروں نے 3 ہفتے تک انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے،اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ 11 جون کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں