English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک پابندیوں کی شکار معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ ایرانی صدر

القمر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے تناظر میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران حکومت پہلے سے پابندیوں کی شکار معیشت کو مزید بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتی۔ ایران کو ہر حال میں اپنی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھنا ہوں گی۔ روحانی نے کہا کہ وائرس کے انسداد کا آسان حل یہی ہے کہ تمام سرگرمیوں کو روک دیا جائے، تاہم لوگ بھوک، سختی اور دباؤ سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے