کابل/ جلال آباد (خبر ایجنسیاں) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین ، بچوں سمیت6 افراد جاں بحق ہوگئے‘واقعہ صوبہ غزنی میں پیش آیا۔ جبکہ صوبے بغلان میں افغان ائر فورس کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بم دھماکے کا تازہ واقعہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں پیش آ یا ہے جہاں ضع جاگاتو میں مسافروں سے بھری ایک وین سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ دوسری جانب صوبے بغلان میں افغان ائر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم امریکی پائلٹ بروقت
چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ایک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا۔ علاوہ ازیں افغان حکومت نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کے باہر سویلین ہوائی اڈہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی عہدیدار نے بتایا کہ نئے ہوائی اڈے کو زکونار کے علاقے میں3,500 ایکڑ اراضی پر 2 سال کے اندر 40 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
افغانستان میں بم دھماکا‘خواتین، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
القمر
