English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کی دوسری پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور و اعلیٰ حکام دفتر خارجہ میں موجود ہیں اور کل بھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں آج شام ہی ہونے کا امکان ہے جب کہ کلبھوشن یادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی، اس کے علاوہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے