مظفرآباد:دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔
19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ لیا اور الحاق کا فیصلہ کیا، تاریخی قرارداد میں ریاست جموں وکشمیر نے پاکستان کے ساتھ مذہبی، جغرافیائی، ثقافتی اور معاشی رشتوں کے تناظر میں الحاق پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم
کشمیری آج کے دن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک جاری رکھی جائے گی اور جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
واضح رہے کہ 19 جولائی1947 کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس چودھری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا۔
پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی،قرارداد کو اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

