English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘سی پیک کا کسی بھی جگہ کام نہیں رکا’

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے ایسٹ وے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔

قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں چیئرمین سی پیک نے بتایا کہ گوادرمیں 2400 ایکڑ پرانڈسٹریل زون ہے جس پر پہلی 7 فیکٹریاں بن رہی ہیں جب کہ ڈی آئی خان سے ژوب تک سڑک کا کام ہورہا ہے جس سے اسلام آبادبراہ راست ژوب سے منسلک ہوگا گوادر میں سوشل سیکٹر میں اسپتال اور ووکیشنل سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں سےتھاکوٹ روٹ بنایا گیا ہے جوجلد کھل جائےگا، کوہالہ کے 1120 میگاواٹ پروجیکٹ کا معاہدہ ہوگیا ہے، 4 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری پچھلے 10 دنوں میں آئی،ہمارا پلان ہے کہ گوادر میں جب ایئرپورٹ بنے تو اس کے تمام راستے مکمل ہوں۔

چیئرمین سی پیک نے کہا کہ ہمیں احکامات تھے سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہے، اسکاکوئی پروجیکٹ رکنا نہیں چاہیے،حکومت آزاد کشمیر کےساتھ بیٹھ کہ 100 سےزائد پروجیکٹس سائن کیے ہمارا پلان یہ تھا کہ قرضے سے بہتر ہے سرمایہ کار لے کر آئیں، ہمارا پلان ہے کہ سستی بجلی کے لیے ہائیڈل پاورپراجیکٹ لگایا جائے۔

عاصلم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ہمارا پلان ہے کہ سستی بجلی کے لیے ہائیڈل پاورپروجیکٹ لگایا جائے، کوہالہ پاور پروجیکٹ پچھلے ہفتے سائن ہوا، گواردر کا 400 میگاواٹ کا پروجیکٹ ہے جو لیز کے مسئلے کی وجہ سے پھنسا ہوا تھا، بلوچستان کے علاقوں میں مسائل کے حل کیلئے پروجیکٹس لگا رہے ہیں وزیراعظم نے 17 بلین روپے سدرن گرڈ کے لیے منظور کیے، گواردر پورٹ پر بجلی ایران سے آرہی ہے جس کے بہت سے مسائل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے