English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی،وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے معاونین اور مشیروں کی دوہری شہریت سامنے آنے پر کہا کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے اور وہ عوامی نمایندے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت سے متعلق قانون واضح ہے،منگل کوکابینہ کااجلاس ہوگا جس میں دوہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہری شہریت والا قومی اسمبلی اورسینیٹ کا رکن نہیں بن سکتا،دیگرعہدے سے متعلق دہری شہریت کی کوئی قدغن موجود نہیں،مفادات کے ٹکراؤسے بچنے کیلئے واضح پالیسی کسی نے نہیں اپنائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے