English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھوٹی بہن کو کتے سے بچاتے ہوئے 6 سالہ بھائی زخمی، عوام نے ہیرو قرار دے دیا

اپنی 4 سالہ بہن کو پاگل کتے کے حملے سے بچاتے ہوئے 6 سالہ بریجر واکر نے بہادری کی مثال قاہم کردی جس کے دوران بریجر شدید زخمی بھی ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریجر واکر کی اس بہادری پر آئرن مین اور اسپائڈرمین جیسے سپرہیروز کا کردار نبھانے والے اداکاروں نے بریجر واکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تم ہمارے ہیرو ہو۔

بریجر واکر نے اپنی چھوٹی بہن کو اس وقت بچایا جب کتے کی ایک طاقتور نسل جرمن شیفرڈ اس پر حملہ کرنے والا تھا۔ بھائی نے بہن کو تو بچا لیا تاہم خود حملے کی زد میں آگیا جس کے باعث اس کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا۔

کتے نے بچے کے چہرے کو نشانہ بنایا اور اس کے گال اور آنکھ کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا جس کے نتیجے میں پلاسٹک سرجن نے بریجر واکر کے چہرے پر 90 ٹانکے لگائے۔

6 سالہ بھائی کا کہنا تھا کہ بہن کو بچانا میرا فرض تھا۔ ہم دونوں میں سے اگر کوئی مرتا تو وہ میں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے