English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کی تنقید پرحکومت نیب کو استعمال کرتی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد:لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نیب کو ہمارے خلاف استعمال کرتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا قانون سابق صدر پرویز مشرف نے بنایا تھا مگر نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے اور نیب قانون میں اصلاحات کے لیے اپوزیشن نے حکومت کوتجویز دی تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نیب نے ہماری قیادت سمیت دیگر رہنماوَں خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے تو وہ نیب کو ہمارے خلاف استعمال کرتی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل سے پہلے سزا کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت  نااہل ہے اور چیلنجز پرقابو پانے میں  ناکام  ہوگئی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اعتماد کا فقدان نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے