English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘ ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کو ٹھیک کر رہے ہیں’

فائل فوٹو

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی ہم نے نہیں نوازشریف حکومت نے بنائی تھی ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے  سوال کیا کہ  ادویات اسکینڈل کی تحقیقات کی کیا صورتحال ہے؟ اس حکومت میں ادویات کی قیمتوں کا اسکینڈل آیا ،وزیر صحت کو فارغ کیا گیا،موجودہ حکومت سی پیک پر بھی نوازشریف کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی ہم نے نہیں نوازشریف حکومت نے بنائی تھی ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ایم ڈی سی بحال ہوچکی جب کہ حکومت نے 360 ادویات کی قیمتیں کم کیں جس پر کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا۔

وزیرمملکت علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا غرق شدہ نظام آپ نے ہمارے گلے میں ڈالا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے