ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفارتی جنگ؛ امریکا میں تین چینی شہری گرفتار

امریکا میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ویزا فراڈ کے الزام میں تین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاری چینی شہری ویزا فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ 4 چینی شہری گرفتاری سے بچنے کے لیے سان فرانسسکو میں قائم چینی سفارتخانے میں پناہ لے لی ہے۔

ایف بی آئی نے مختلف شہروں میں  25چینی  شہریوں سے انٹرویز  بھی کیے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی نے 25 شہروں میں جن مشتبہ افراد کے انٹرویو کیے ان پر چینی فوج سے تعلق کو ظاہر نہ کرنے کا شبہ تھا جب کہ چینی افواج کے اہلکاروں نے اپنی اصل شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

امریکا اور چین میں ایک بار پھر سفارتی جنگ  جاری ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد  چین نے بھی جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں