حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے، بصورت دیگر تمام سیاسی جماعتیں حیسکو چیف کے دفتر کا گھیراؤ کریں گی، بھوک ہڑتال اور اعلیٰ عدلیہ کا دورازہ کھٹکٹھانے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ انتباء سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام اے پی سی میں کیا گیا اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو پی کے سیکرٹری جنرل روشن برڑو، جسقم کے ڈاکٹر نیاز کالانی، جے یو آئی کے مولانا اعظم جہانگیری، پی ٹی آئی کے علی ہنگور ودیگر نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ نے شہریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، لوڈ شیڈنگ کے باوجود لاکھ روپے ڈیڈکشن بل دیے جارہے ہیں۔ واپڈا اور نیپرا کے اعلیٰ افسران عوام کو دیے گئے اوور ریڈنگ، ڈیڈکشن بلز فوری ختم کرائیں حیسکو کی جانب سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے اور ریکوری کے نام پر منقطع کیے گئے، کنکشن دوبارہ بحال کیے جائیں جس طرح حیسکو کی ویب سائٹ پر شہریوں کے فرائض لکھے ہیں، اسی طرح حیسکو اپنے فرائض بھی جاری کرے۔ اسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کی جائے۔ آل پارٹیز کانفرنس مختلف قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم کرکے حیدر آباد میں بجلی کی روانی بحال کی جائے۔ حیسکو کے ناقص ٹرانسفارمر شدید گرمی میں عوام کو پوری طرح بجلی کی فراہمی نہیں کرپارہے ہیں، حیسکو مرمت کے بہانے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرکے اپنی جیب گرم کررہی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیسکو کے راشی افسران وعملے کیخلاف جلد از جلد تحقیقات کرائی جائے۔ بارشوں میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 11 KV کی پرانی لائنیں تبدیل کرکے نئی لائنیں لگائی جائیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے حیسکو اور سپیکو چیف کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اے پی سی نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں قابل، ایماندار اور سینئر افسران موجود ہیں، انہیں مقرر کیا جائے۔ حیسکو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایس یو پی کے جنرل سیکرٹری روشن علی برڑو کی قیادت میں اسٹیڈنگ کمیٹی بنائی گئی جو کہ حیسکو چیف سے ملاقات کرے گی اور عید کے بعد تحریک چلائی جائے۔
حیسکو کا مرمت کے بہانے لاکھوں روپے وصول کرنا زیادتی ہے،مقررین
القمر
