English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جاوید عباسی کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل بل میں بعض نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی، سکیورٹی کونسل ایکٹ میں ترمیم ایف اے ٹی ایف کی تجویز کردہ ہے، 6 اگست تک ایف اے ٹی ایف کو عملدرآمد رپورٹ بھجوانی ہے۔

فاروق نائیک نے کہا کہ اس ترمیم کے تحت وفاقی حکومت کو اپنے اختیارات کسی کو بھی تقویض کر سکتی ہے، میری تجویز ہے کہ اختیارات تقویض کرنے کے ساتھ پاکستانی شخصیت یا ادارے کا نام شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں اختیارات کسی غیر پاکستانی کو نہ منتقل ہو سکیں۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے بھی ترمیم کی حمایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے