English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت کا جزوی طور پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

کویت نے کورونا سفری پابندیاں اٹھا دیں۔پاکستان سمیت 7 ممالک پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ بیٹنگ کے بعد حکومت نے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے کویت کے شہری اور رہائشی ملک سے باہر اور واپس آ سکتے ہیں تاہم 7 ممالک کے افراد پر ملک میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندی والے ممالک میں پاکستان، بھارت، فلپائن، بنگلادیش، نیپال، ایران اور سری لنکا شامل ہیں۔ان ممالک کے افراد پر کویت کے دروازے فی الحال بند رہیں گے۔

کویت نے مارچ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم ملک سے واپس جانے والوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں۔

چند روز قبل مقامی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ اگست تک سفری پابندیاں اٹھا دی جائیں گی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے