English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں رعایت دینے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کے لیے رعایت دینے کا فیلہ کرلیا۔

قیدیوں کی سزا میں رعایت عید الاضحیٰ اور یومِ آزادی 14 اگست کی وجہ سے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امید ہے قیدی اس رعایت سے اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گے۔

مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئے، آج نئے کیسز کا تناسب 3.5 فیصد ہے جو اچھی بات ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 309 کورونا کیسز ہو چکے ہیں، آج مزید 183 مریض صحت یاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 922 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا ہے، اس وقت 8164 مریض زیرِ علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے