English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا کل سے لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کل سے صوبے بھر میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت پنجاب نے 5 اگست کی بجائے کل سے لاک ڈاوَن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں میں کورونا کی عدم موجودگی اور مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ریلی کی اجازت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے 28 سے 5 اگست تک صوبے میں اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت بازار اور تمام شاپنگ مالز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے