اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم وجبر کے حوالے سے نیا گانا جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 اگست 2019 کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا،گانے کا ٹائٹل ہے “جا چھوڑ دے میری وادی” ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار ایک کشمیری نے کسی بھی گانے کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
A tribute to the brave people of Kashmir and their relentless struggle for Freedom.
link: https://t.co/LjahOSrEvx#KashmirSeigeDay#YoumeIstehsal— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2020
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، 5 اگست 2020 کو مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے قبضے کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔

