English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایل او سی کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر قومی سلامتی نے ایل او سی کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےایل او سی کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بلاجواز نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جا رہے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے اقدامات کو کوئی قبول نہیں کرے گا، کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا اور حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے