ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا عمرہ کی اجازت دینے پر غور

مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت غیر معمولی حالات میں حج کے کامیاب انعقاد کے بعد اب سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر حسین الشریف نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ آیندہ دو ہفتوں کے دوران میں تمام حج انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔عازمین حج کے لیے وبا کے دوران میں حفظان صحت، ان کے قیام وطعام اور نقل وحرکت کے لیے کیے گئے انتظامات سے حاصل شدہ اسباق کو مرتب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے فروری میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں عمرے کے لیے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کب تک عمرے سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں