ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا عراقی کمپنی پر قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے عراق میں ایک کمیونی کیشن کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دونوں افراد کے قتل کی کارروائی میں ملوث ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو حشد الشعبی کی قیادت کی جانب سے بعض دستاویزات ملی ہیں، جن میں موبائل کمپنی پر کارروائی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں