اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بند سیکٹرزکو زیادہ عرصہ نظراندازکیا تو مستقل بند ہوسکتے ہیں، جب کہ ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اور سیاحت کھولنے کا وقت بھی آگیا ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں صوبوں کے ساتھ میرج ہال، پارک ٹورازم اورریسٹورنٹس کھولنے اور کورونا ایس او پیز کی نظر ثانی پر بات چیت کی جا رہی ہے، مارکیٹس اور انڈسٹریز کے کھولنے کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کی جارہی ہے۔
Started consultations at NCOC with provinces on review and possible revision of sectors (subject to SOPs) on Negative List of opening up. These include tourism, resteraunts, marriage halls, parks etc.
Also reviewing the timing that markets industries are allowed to operate 1/2— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 4, 2020
حماد اظہر نے کہا تمام تجاویز لے کر ہم نے صوبوں کو ایس او پیز اور عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے، ان تجاویز کو آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے پاس ختمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، امید ہے صوبے 7 روز میں احتیاطی تدابیر کو حتمی شکل دے دیں گے، چند روز میں صوبوں کی تجاویز اور ایس او پیز سامنے آجائیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کی این سی او سی سے میرج ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے کی سفارش
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 4 ماہ تک بند کیے گئے سیکٹرز مزید بند نہیں رکھےجا سکتے، بند سیکٹرزکو زیادہ عرصہ نظرانداز کیا تو مستقل بند ہوسکتے ہیں، صوبوں نے ایس او پیز کے تحت بند سیکٹرز کھولنے کی حمایت کی ہے، کاروبار کے لئے ہفتہ اتوار کی بندش اور وقت کی پابندی نرم کی جائے گی، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اور سیاحت کھولنے کا وقت بھی آگیا ہے۔
