واشنگٹن، ریو ڈی جنیرو، نئی دہلی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ87لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس کے باعث 7 لاکھ 4 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، امریکا میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا میں متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 2276450 ہے جبکہ اب تک کورونا سے4918420 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد28لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 96 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں فعال متاثرین کی تعداد 741213 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1910681 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7 لاکھ 4 ہزار سے متجاوز
القمر
