English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات میں کورونا کیسز کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت عبدالرحمان الاویس نے بیان میں بتایا کہ اماراتی شہریوں سمیت کورونا کیسز میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے اور سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے پر کورونا وبا کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی تقریبات، میل جول ہماری روایات کا حصہ ہیں لیکن ہمیں ضروری احتیاط لازمی کرنا ہوں گی۔

عبدالرحمان الاویس کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر لوگوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، مناسب فاصلہ برقرار نہیں رکھا اور طے شدہ قاعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 845 ہو گئی ہے جس میں سے 55 ہزار 739 صحتیاب ہوئے جب کہ 354 اموات ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے