English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی لیبیا کے 3 شہریوں اور مالٹا کی کمپنی پر پابندیاں

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے لیبیا میں جاری خانہ جنگی اور عدم استحکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 شہریوں اور مالٹا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الوفاق لمیٹڈ کے علاوہ مرایا نامی ایک جہاز کو بھی بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے۔ حالیہ اعلان کے بعد امریکی شہری ان تینوں لیبی افراد اور مالٹا کی کمپنی کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آج امریکا نے لیبیا میں عدم استحکام میں کردار ادا کرنے والے اسمگلروں کے ایک نیٹ ورک پر مالیاتی پابندیاں عائد کردی ہیں، جو لیبی عوام کو معاشی وسائل سے محروم کررہا تھا۔ دوسری جانب ترکی اور مالٹا کے وزرائے خارجہ نے لیبیا کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کا کوئی عسکری حل نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے