English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سب انسپکٹر اقبال لاشاری کے اعزاز  میں الوداعی تقریب اور ظہرانہ

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آفس حیدر آباد میں DIB برانچ کے سب انسپکٹر اقبال لاشاری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں انچارج ڈی آئی بی INSP جنید عباسی، ایڈیشنل انچارج ڈی آئی بی SIP سید مظہر علی، شکیل آرائیں، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل محسن میمن سمیت آفس کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائر ہونے والے ملازم کو یادگار شیلڈ پیش کی گئی، اجرک ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔ انچارج DIB انسپکٹر جنید عباسی نے ریٹائر ہونے والے SIP اقبال لاشاری کے اعزاز میں تقریر کی، جس میں ان کی زندگی کے ان لمحات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا ریٹائر SIP اقبال لاشاری نے پرتکلف ظہرانے پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے