English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب میں پیش، 2 گھنٹےتک تحقیقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب کے طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے نیب دفتر پہنچے۔

ایوان وزیراعلیٰ سے روانگی کے وقت عثمان بزدار کی گاڑی کے ہمراہ صرف ضروری گارڈز تھے اس کے لیے ان کا پروٹوکول ساتھ نہیں تھا۔

نیب دفتر میں  2 گھنٹے تک وزیراعلیٰ سے لائسنس کے معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی  اور عثمان بزدار نے حکام کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔

پیشی کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے، واپس ایوان وزیراعلیٰ جاتے ہوئے بھی ان کے ہمراہ کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزراء، مشیران اور پارٹی رہنماؤں کو بھی نیب دفتر آنے سے روک دیا تھا اور سختی سے انہیں ہدایات کی تھیں کہ کارکنان نیب دفتر نہ آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے