English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاول میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

القمر

سجاول(نمائندہ جسارت) ایک بار پھر سجاول ضلع میں کار گاڑیوں کو کرائے کے بہانے لوٹنے سمیت موٹر سائیکل کی چوریوں کی واردات میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز چوہڑ چمالی سے جاتی کرائے پر لے جاکر جاتی روڈ پرڈاکو ڈرائیور سے کا گاڑی موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے دوسری جانب میر پور بٹہورو سے دڑو جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے چار دن قبل حیدر آباد جانے والے چاول کے بیوپاری کاشف اور اقبال کو سجاول سے حیدرآباد جا تے ہوئے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ٹہورو سجاول روڈ پرروک کر 6 لاکھ روپے ‘ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ سجاول ضلع کے عوام کا کہنا ہے کہ ایک بار پھرسجاول ضلع میں دکانوں سے چوری موٹر سائیکل کی چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے اور سجاول پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے