English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں شہریوں کیلیے مفت فون سروس

سعودی عرب میں شہریوں کے لیے مفت فون سروس کی سہولت متعارف کروادی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ نے صارفین کی سہولت کے لیے فری فون سروس کا رابطہ نمبر 19992 جاری کردیا۔

سعودی پوسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مفت فون سروس کے ذریعے صارفین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

سعودی پوسٹ نے اس سے قبل صارفین کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے مثلاً 52 خدمات پر مشتمل ایپلی کیشن جاری کی گئی جسے سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس کی بدولت صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ ان کا پارسل کہاں پہنچا، کب وصول کیا گیا اور کس نے وصول کیا؟ اسے نیشنل ایڈریس سے بھی مربوط کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے