نئی دہلی ( آن لائن) بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک مزید تیز ہو گئی۔ ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر ترنگے کو اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔کشمیریوں کا حق
خودارادیت دبانے والے بھارت کا وجود خطرے میں۔ پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگے اتار کر پھینک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑ گئی
القمر
