English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سٹیزن پورٹل ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد افسران کو نوٹس جاری

ناقص کارکردگی پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد افسران کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پرپولیس کی کارکردگی سےمتعلق جانچ پڑتال کاآغاز کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواکے 6 پولیس افسران کوناقص کارکردگی پراظہاروجوہ کانوٹس جاری کیا گیا ہے  جب کہ پنجاب کے 3 ڈی پی اوزکواظہاروجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روزمیں جواب مانگا گیا ہے۔

پولیس افسران کوجواب نہ دینےکی صورت میں سخت کارروائی کاعندیہ دیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان،ننکانہ اوربھکرڈی پی اوکونوٹس بھیجاگیا، سٹیزن پورٹل پرشہریوں کےمسائل کےحل سےمتعلق کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی۔

آئی جی پنجاب اورخیبرپختونخوا کی رپورٹ وزیراعظم آفس کوموصول ہوئی  جس کے بعد غیرذمہ داری اورکارکردگی نہ دکھانےوالےافسران کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے