English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھڈو، بجلی کا ٹرانسفارمر 4 روز سے خراب، شہری پریشان

القمر

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو کے وارڈ نمبر ایک اور دو میں کمبھار چوک پر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چار روز سے خراب پڑا ہے، شدید گرمی میں شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی، علاقہ مکینوں کی جانب سے بار بار شکایات کرنے کے باوجود بھی حیسکو انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور گزشتہ چار روز سے وارڈ نمبر ایک اور دو کے قائم خانی محلہ،کمبھار محلہ،گجراتی محلہ،شیدی محلہ اور خاصخیلی محلے کے سیکڑوں مکین بجلی سے محروم ہیں ، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شدید گرمی میں علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں جبکہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، متاثرہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حیسکو انتظامیہ کو بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کی کافی مرتبہ شکایت کی ہے لیکن حیسکو اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اور یہ ٹرانسفارمر اس سے پہلے بھی کئی بار خراب ہو چکا ہے، جس پر وارڈ نمبر ایک اور دو کے علاقہ مکینوں نے حیسکو انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے