English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران جوہری سمجھوتے پر دستخط کرنے والے 6 ممالک کا اجلاس یکم ستمبر کو ہو گا

القمر

برسلز (اے پی پی) 2015 ء کے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام ممالک ماسوا امریکا کے اگلے ماہ ویانا میں ملاقات کریں گے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین اور ایران کے نمائندے یکم ستمبر کے اجلاس میں شریک ہوںگے۔ ایجنڈے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں تاہم توقع ہے کہ شرکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کے عمل سے متعلق اپنے مؤقف پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے