نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہیں‘ آئی ایس آئی ایل(داعش) کے زیر سایہ کورسان تنظیم کے22 سو اراکین افغانستان میں دھماکوں میں ملوث ہیں اور افغانستان میں دہشت گردی کے حملوں کیلیے پناہ گاہیں بھی رکھتے ہیں ‘ کورسان گروپ افغان حدود کو استعمال کرکے پورے خطے میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان دہشت گردانہ حملے افغانستان سے آپریٹ کرتی ہے کو بھی کورسان گروپ کا تعاون حاصل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی اقوام متحدہ میں اپنی تقاریر میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے حقائق کا ذکر کرتے ہوئے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا اصل منبع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو بھارت فنانس کرتا ہے‘گجرات فسادات مودی کے ایما پر ہو ئے۔
بھارت افغانستان میں ہونیوالے دھماکوں میں ملوث ہے‘ اقوام متحدہ
القمر
