English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحیرۂ روم میں کشیدگی‘ ترکی اور یونان کا جنگی مشقوں کا اعلان

القمر

انقرہ ؍ا یتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے معاملے پر یونان کے ساتھ جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنی اپنی جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یونان نے کریٹ جزیرے کے جنوب میں ایک فوجی مشق شروع کردی ہے، جس کے جواب میں ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی اسی علاقے میں اپنی علاحدہ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس فوری طور پر ترکی اور یونان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اختلافات دور کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور یونان نیٹو کے اتحادی ممالک ہیں۔ مشرقی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے ذخائر سے متعلق تنازعات کو عالمی قوانین کی بنیاد پر اور ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ بات چیت ہی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے