دھابیجی(نمائندہ جسارت)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک مرتبہ پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں 72 انچ کی پائپ لائن دوبارہ پھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شدید بارش کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی آنکھ مچولی سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ کی لائن نمبر5 ایک بار پھر پانی کے بیک پریشر سے پھٹ گئی۔جسکے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔4روز قبل جمعہ کے روز بھی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں 2 لائنیں پھٹ گئی تھیں۔ اطلاع پر واٹربورڈ کے افسر لعل محمد سموں اور محمد اقبال پلیجو نے موقع پر پہنچ کر لائن کی مرمت کا کام شروع کرا دیا ہے۔واٹربورڈ انتظامیہ کا کہنا ہیکہ لائن کی مرمت کاکام 12 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔
دھابیجی :بجلی کا بریک ڈاؤن ‘72 انچ کی پائپ لائن دوبارہ پھٹ گئی
القمر
