English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا شو مک گیا، خیالی دنیا سے باہر آئیں، نفیسہ شاہ

القمر

اسلام آباد ( آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا شو مک گیا، خیالی دنیا سے باہر آئیں، بن لادن کو شہید کہنے والا احسان اللہ کے فرار میں سہولت کار ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں ان کی شکست بارش کاپہلا قطرہ ہے ، فیٹف کے حوالے عمران خان منافقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں حب الوطنی کا سبق نہ پڑھایا جائے ہم نے وطن کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ این آر او کی راگنی کرپشن راگنی کی طرح پٹ چکی ہے ،قوم احتساب کے نام پر سیاسی دہشت گردی
برداشت نہیں کریگی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 2 برس میں ملک کا وہ حشر کردیا ہے جیسے ٹڈی دل فصلوں سے کرتی ہے ، قوم پوچھتی ہے پرویز مشرف کو این آر او کس نے دیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نے علیمہ خان، جہانگیر ترین، خسرو بختیار کو لوٹ مار کا این او سی دیدیا ، اپوزیشن این آر او نہیں 2 برس تباہی اور بربادی کا جواب مانگتی ہے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے