نیویارک(این این آئی) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق کوویڈ 19 بحران کا سامنا کرنے، ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے انہیں 2.5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہاکہ ہر ایک ، ہر جگہ،امیر یا غریب،سب کو ویکسین تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ 75 سالوں میں ، متعدد وجوہات کی بناء پر اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے چارٹر کے ذریعہ اس کو تفویض کردہ پالیسی اور کوآرڈینیشن مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس مینڈیٹ کی تکمیل اس سے پہلے کبھی زیادہ مشکل یا اس سے زیادہ ضروری نہیں تھی جیسا کہ آج ہے۔
کورونا بحران کا سامنا کرنے 2.5 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے، منیر اکرم
القمر
