لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک ڈرون نے جنوری 2020ء میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی ایک ملٹری اکیڈمی میں 26 غیر مسلح کیڈٹس کو ہلاک کر دیا تھا اور اس حوالے سے نئے ثبوت دستیاب ہوئے ہیں۔ 4 جنوری کو حملے کے روز طرابلس باغی حفتر ملیشیا کے محاصرے میں تھا، جس نے حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے، تاہم ثبوتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیڈٹس کو ایک چینی بلیو ایرو 7 میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، جو ونگ لُونگ دوئم کہلانے والے ایک ڈرون سے فائر کیا گیا تھا۔ حملے کے وقت ونگ لُونگ دوئم ڈرون صرف ایک لیبیائی ائربیس الخادم سے آپریٹ کر رہے تھے اور امارات ہی نے یہاں موجود ڈرون پہنچائے اور انہیں آپریٹ کیا تھا۔
لیبیا کی لڑائی میں اماراتی سرگرمیوں کے ثبوت ہیں‘ بی بی سی
القمر
