English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلیفورنیا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

لاس اینجلس:جنوبی کیلیفورنیا میں  ایک تربیتی مشق کے دوران ہونیوالے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے مقامی خبر رساں ادارے سان ڈیاگو یونین ٹریبون  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ سان کلیمینٹ جزیرے پر ہوا جو کہ سان ڈیاگو سے 70 میل (تقریبا 112 کلومیٹر) مغرب میں واقع ہے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس واقعے میں شامل فوجی امریکی فوج کے خصوصی آپریشن کمانڈ کے ایک عہدیدار کی زیر نگرانی معمول کی تربیت لے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے